اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ، غیرقانونی اجتماع پرکارروائی ہوگی، پولیس

12 فروری ، 2024

اسلام آباد (صباح نیوز) ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے کسی غیرقانونی اجتماع کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کچھ افرادلوگوں کو الیکشن کمیشن، دیگر سرکاری اداروں کے اطراف غیر قانونی اجتماعات پر اکسا رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ واضح رہے کہ اجتماع کے لیے راغب کرنا بھی جرم ہے، قانون کے دائرے میں پرامن احتجاج سب کا حق ہے، ہر غیر قانونی اقدام پر پولیس قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔ اسلام آباد پولیس نے کہا کہ قانون کی پاسداری سب پر فرض ہے، شہریوں سے گزارش ہے غیر قانونی سرگرمیوں کاحصہ بننے سے گریز کریں۔