شیخوپورہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

12 فروری ، 2024

شیخوپورہ (این این آئی)شیخوپورہ میں نامعلوم افراد کی پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے،خان پور میں نامعلوم افراد پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی، آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق خان پور میں نامعلوم افراد پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھائی نوید ڈوگر اور فاروق ڈوگر سمیت تین افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔واقعہ پر آئی جی پنجاب عثمان انور نے ریجنل پولیس افسر (آرپی او) شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔