اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8فروری کو ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق منتخب ہونے والے اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولنگ ڈے سے دس دن کے اندر اندر الیکشن اخراجات کے گوشوارے جمع کرا دیں۔ الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق پولنگ کے دن سے چودہ دن کے اندر کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ناموں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا۔ الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق آٹھ فروری کی پولنگ کے بعد 21دن کے اندر صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا پابند ہیں اور یہ اجلاس نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر بلایا جائیگا۔ جب اجلاس قومی اسمبلی کا کال ہو جائیگا تو صدر پاکستان الیکشن کمیشن کے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد 21ویں دن یا اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہونگے جو الیکشن کے نتیجے میں بننے والی اسمبلی کا اجلاس 29فروری 2024ء یا اس سے پہلے بلانا ہو گا۔ اجلاس جب کال ہو جائیگا تو موجودہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پہلے اجلاس کی صدارت کرینگے اور نومنتخب اراکین قومی اسمبلی سے آئین میں دیا گیا حلف لیں گے۔ حلف لئے جانے کے بعد نئی قومی اسمبلی کا اجلاس جاری رہے گا جبکہ نئے سپیکر/ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے راجہ پرویز اشرف بطور سپیکر شیڈول جاری کرینگے جس کے بعد نئی قومی اسمبلی کے ارکان نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے کاغذات نامزدگی وصول کر سکیں گے اور اُنہیں پر کر کے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں گے۔
کراچی غزہ اسرائیلی ٹینکوں، فوجی گاڑیوں اور سازوسامان کا قبرستان بن گیا ہے، جگہ جگہ فلسطینی مجاہدین کے حملوں...
اسلام آبادورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف اور دیگر اہم ترقیاتی شراکت داروں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
کاٹلنگ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی پالیسی میں تضاد کو شدید تنقید کا...
کراچیفلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی...
ٹیکساس امریکا میں موجود کئی پاکستانی نژاد امریکیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف...
پشاور خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کیساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونیکا خدشہ...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کو بنیاد بنا کر...