سادہ اکثریت نہ ملی تو وزارت عظمیٰ کا انتخاب کیسے اور پارلیمنٹ کا مستقبل کیا ہوگا

12 فروری ، 2024

‎اسلام آباد(افضل بٹ) پاکستان میں عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر اگر کسی بھی سیاسی جماعت کا امیدوار سادہ اکثریت حاصل نہ کر سکا تو پھر وزارت عظمیٰ کا انتخاب کیسے اور پارلیمنٹ کا مستقبل کیا ہو گا۔‎ تفصیلات کے مطابق 8 فروری کے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کو ایوان میں اتنی سادہ اکثریت حاصل نہیں کہ وہ تنہا حکومت بنا سکے جبکہ دوسری طرف پارلیمنٹ میں پہنچنے والے چاروں بڑے پارلیمانی گروپوں یا پارٹیوں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین اسمبلی، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان شراکت اقتدار کا کوئی فارمولا ابھی تک طے نہیں ہو سکا جس وجہ سے عوام کی بے چینی بڑھ رہی ہے اور یہ سوال زیر بحث ہے کہ اگر وزارت عظمیٰ کا کوئی بھی امیدوار سادہ اکثریت حاصل نہ کر سکا تو آگےبڑھنے کا راستہ کیا ہو گا۔