پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کیلئے تحریک انصاف میں جوڑ توڑ، رابطے

12 فروری ، 2024

پشاور(آئی این پی، جنگ نیوز) پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کیلئے تحریک انصاف میں جوڑ توڑ، رابطے شروع، علی امین گنڈاپور ،شکیل خان ،ظاہر شاہ طورو اور مشتاق غنی دوڑ میں شامل ، ذرائع کے مطابق کے پی کی وزارت اعلی ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر وزارتوں کیلئے ناموں پر صلاح مشورے جاری ہیں، علی امین گنڈاپور ،شکیل خان ،ظاہر شاہ طورو اور مشتاق غنی کے نام پر پی ٹی آئی قیادت کا غور و خوص جاری ہے۔ خیبرپختونخوامیں 2 تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف صوبے میں حکومت بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے، پارٹی کے سینئر رہنماسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینئر رہنما شکیل خان یا ظاہر شاہ طورو میں سے کسی ایک کو وزارت اعلی کے منصب پر دیکھنے کے خواہش مند ہے،دوسری طرف سابق صوبائی وزرا تیمور جھگڑا کامران بنگش کا وزن علی امین گنڈاپور کے پلڑے میں نظر آرہا ہے۔