بلوچستان سے قومی وصوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں کے غیرسرکاری نتائج مکمل ہوگئے‘ الیکشن کمیشن

12 فروری ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج مکمل ہوگئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقے اور امن و امان کی صورتحال نتائج میں تاخیر کا سبب بنے لیکن اب بلوچستان کے 16 قومی اور 51 صوبائی حلقوں کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔