پنجاب میں حکومت سازی،ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کا 8آزاد ارکان سے رابطہ

12 فروری ، 2024

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) نے صوبائیاسمبلی کا الیکشن جیتنے والے 8 آزاد ارکان سے رابطہ کیا ہے،شہباز شریف سے رابطے کے بعد پنجاب کے 8 آزاد ارکان کا اجلاس، حکومت سازی میں مل کر کردار کرنے پر اتفاق۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے آزاد ارکان سے رابطہ کیا ہے، دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے جہانگیر ترین نے بھی آزاد ارکان سے رابطہ کیا ہے۔شہباز شریف سے رابطے کے بعد پنجاب کے 8 آزاد ارکان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دونوں جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے تبادلہ بھی خیال کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں آزاد ارکان نے حکومت سازی میں مل کر کردار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔