وفاق ‘ پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے رابطے تیز ہو گئے

12 فروری ، 2024

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاق ‘ پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے رابطے تیز ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن ‘ پیپلز پارٹی ‘ ایم کیو ایم ‘ جے یو آئی ف اور مسلم لیگ شجاعت گروپ میں رابطے اور صلاح مشورے ہو ئے ہیں۔ اگرچہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی نشستیں زیادہ ہیں لیکن اس کے با وجود پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ بلاول بھٹو زرداری کیلئے مانگ لیا ۔ ذ رائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے جو فارمولا تجویز کیا ہے اس میں مسلم لیگ ن کو صدارت اور چیئر مین سینٹ کے عہدوں کی پیشکش کی ہے جبکہ قومی اسمبلی کے سپیکر کا عہدہ بھی مانگ لیا ، ن لیگ کے اعظم نذیر تا رڑ چیئر مین سینٹ کے عہدہ کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوسکتے ہیں ۔ قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدہ کیلئے پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف اور سید یوسف رضا گیلانی میں سے کسی ایک کو امیدوار لا سکتی ہے۔ پنجاب کی وزارت اعلیٰ مسلم لیگ ن کو ملے گی ، پیپلز پارٹی کو پنجاب حکومت میں چار وزارتیں ملیں گی۔ پا کستان مسلم لیگ ( شجاعت حسین گروپ )کو بھی پنجاب کا بینہ میں وزارت دی جا ئے گی۔