الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے 2 حلقوں کے حتمی سرکاری نتائج روک دئیے

12 فروری ، 2024

کوئٹہ(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ایک، ایک حلقے کے حتمی سرکاری نتائج روک دئیے ، اتوار کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253زیات ،ہرنائی ، سبی ،کوہلو، ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9کوہلو کے انتخابات سے متعلق فیصلے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد کو معاملہ سپرد کیا گیا ہے لہذا جب تک فیصلہ نہیں ہوجاتا ریٹرننگ افسران دونوں حلقوں کے حتمی نتائج کا اعلان کرنے سے گریز کریں ۔