لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) لاڑکانہ ، مخالف کو ووٹ دینے پر ہونے والی سیاسی کشیدگی کے باعث اتوار کو علی الصبح نوڈیرو بائی پاس کے مقام پر ڈاہانی اور چانڈیو قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں اے ایس آئی سمیت 6افراد جاں بحق اور ڈی ایس پی سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو روز سے جی ڈی اے اور پیپلز پارٹی سے وابستہ علی حسن چانڈیو اور علی حسن ڈاہانی گروپوں کے درمیان کشیدگی اتوار کو خونریز تصادم میں تبدیل ہوگئی ، کھلے عام فائرنگ کرکے دونوں قبیلوں کے گروپوں کا ایک ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ اسی دوران تصادم کو روکنے کے لئے جب ماہوٹا پولیس پہنچی تو ان پر بھی فائرنگ شروع کردی گئی جس کے نتیجے میں ماہوٹا تھانے کا اے ایس آئی سلطان شاہ موقع پر شہید ہو گیا۔ پولیس پارٹی کے ساتھ آنیوالے ڈی ایس پی بشیر شر اور انکے محافظ کانسٹبل صدام سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی لاڑکانہ عبدالرحیم شیرازی بھاری پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور فائرنگ بند کرانے کی کاروائی شروع کردی۔ بعد میں ایک درجن سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ علاقے میں پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سکھر شکارپور جانیوالی ٹرانسپورٹ بند کردی گئی اور شہری گھروں تک محدود ہو گئے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔
کراچی اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے پیر کو دنیا کے سب سے بڑے 20امیر ترین افراد میں سے باہر ہونے کے بعد...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت اور ذیلی اداروں میں رائٹ سائزنگ...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
کراچی بالی ووڈ سپر اسٹار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی، ملزم نے معروف اداکار پر چاقو کے 6 وار کئے...
اسلام آباد پی ٹی سی ایل نے اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ سست رفتاری کو ریکارڈ...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ر کن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نازیہ زیب جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی...