سیاسی جوڑ توڑ، آصف زرداری کے طیارے کی گزشتہ 3 دن میں 9 پروازیں

12 فروری ، 2024

کراچی(این این آئی)سیاسی جوڑ توڑ اور حکومت سازی کے لیے ملاقاتوں اور اہم مشاورت کے سلسلے میں سابق صدر آصف علی زرداری کے طیارے نے کراچی، لاہور، اسلام آباد کے درمیان 3 دن کے دوران متعدد چکر لگائے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے طیارے نے گزشتہ 3 دن میں 9 پروازیں کی ہیں ۔