لاہور( نمائندہ خصوصی ) انتخابات 2024میں چار سیاسی پارٹیوں کی 12 خواتین اپنے مدمقابل مضبوط مرد اُمیدواروں کو شکست دے کر قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ان میں 5خواتین پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد، 4 مسلم لیگ نون، 2 پیپلز پارٹی اور ایک کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ مریم نواز سمیت 4 خواتین انیقہ بھٹی، عائشہ جٹ، اور عمبر نیازی پہلی بار قومی اسمبلی کے ایوان میں براجمان ہوں گی۔الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق پشاور سے شاندانہ گلزار، حافظ آباد سے انیقہ مہدی بھٹی ، وہاڑی سےعائشہ نذیر جٹ ، لیہ سے عنبر مجید نیازی اور ڈیرہ غازی خان سے زرتاج گل سخت مقابلے کے بعد کامیاب ہوئی ہیں، پانچوں خواتین پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ہیں۔ نون لیگ سے تعلق رکھنے والی خواتین سیالکوٹ سے نوشین افتخار، لاہور سے مریم نواز، ننکانہ صاحب سے شذرہ منصب اور وہاڑی سے تہمینہ دولتانہ مخالف امیدواروں کو شکست دیکر ایوان میں پہنچی ہیں۔ سندھ میں بھی تین خواتین نے بھی مقابلے کے بعد فتح اپنے نام کی ہے۔پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی شازیہ مری نے سانگھڑ اور نفیسہ شاہ نے خیر پور سے کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ ایم کیو ایم کی آسیہ اسحق نے کراچی میں کامیابی حاصل کی ہے۔
کراچی اسلام آباد مظاہرے کے بعد ہلاکتوں کی جعلی خبریں و وڈیوز، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن...
کراچیدنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کو فیس بک اور انسٹاگرام سمیت میٹا کی سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے برازیل کے صدرلولا ڈا سلوا کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔...
اسلام آباد ایس آئی ایف سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس آئی ایف ای ایم میں 2.5روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ۔وفاقی حکومت نے میجر جنرل جواد ریاض کو ڈائریکٹر...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے افواج پاکستان کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں گزشتہ روز وزراء کی عدم موجودگی پر ممبران نے کڑی تنقید کی، ڈپٹی اسپیکر بر ہم اور...
اسلام آباد ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کے 204آڈیٹرز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی .وفاقی حکومت کے ریونیو ڈویژن،...