لاہور(مقصود اعوان سے) انتخابات 2024 میں ایک درجن سے زائد امیدوار بیک وقت قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ان دوہری نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کےقومی و صوبائی اسمبلی میں سے کسی ایک نشست پر حلف اٹھانے کے بعد 16 سے زائد خالی نشستوں پر اگلے60 دنوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ن لیگ 8،پی پی 3، PTIحامی 2، ق لیگ ، IPP، بی این پی کو ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا، سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کی خالی کردہ 8نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔پیپلز پارٹی کی3، پی ٹی آئی کی2، ق لیگ ، استحکام پاکستان پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی کی ایک ایک خالی نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا۔سربراہ مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف قومی وصوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں، انہیں 3 نشستیں چھوڑنا پڑیں گی۔ اسی طرح حمزہ شہبازشریف، مریم نواز، رانا تنویر حسین، احسن اقبال قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے بیک وقت کامیاب ہوئے ۔ نون لیگ کے اویس لغاری صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پرکامیاب ہوئےہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو قومی اسمبلی کی دو میں سے ایک، ڈاکٹر عذرا پلیجو تین میں سے دو۔ ق لیگ کے چودھری سالک حسین، استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان، پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ ، علی امین گنڈا پور اور اختر مینگل قومی وصوبائی اسمبلی کی دو ، دو نشستوں پر کامیابی کے باعث ایک ایک نشست خالی کریں گے جن پر اُن کی حلف برداری کے بعد ضمنی انتخابات ہوں گے۔
واشنگٹن امریکا میں وفاقی عدالت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے پیدائشی حق شہریت پر پابندی کا قانون معطل کردیا، یہ...
پشاور،باڑہ پشاور سے متصل خیبر میں پولیو مہم کے دوران پولیس ٹیم پر ہونےوالا حملہ ناکام بنادیا گیا جبکہ جوابی...
اسلام آباد چیف آف آرمی اسٹاف کے نام عمران خان کا نام نہاد خط ایک چارج شیٹ ہے جو فوج کے بارے میں بانی تحریک...
لندن ایک صنعتی ادارے نے گزشتہ روز پیش گوئی کی ہے کہ جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال 2025 میں سونے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین فرینڈز آف کشمیر، مشاہد حسین سید نےکہا ہے کہ...
اسلام آباد برطرف شدہ وزیر اعظم بنگلہ دیش، شیخ حسینہ کی بھارت کی سرزمین سے اپنی سابق حکومت کے خلاف کی گئی پہلی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد نے کارکنان کو گرفتاریوں سے بچنے کیلئے محفوظ جگہوں پر منتقل ہونے...
اسلام آباد افغانستان میں خواتین کے واحد ریڈیواسٹیشن ”ریڈیو بیگم“ پرچھاپہ، مارا اوراس کے آپریشن کو معطل...