چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں، پی ڈی ایم ٹو کو دوبارہ مسلط کیا جا رہا، پی ٹی آئی

12 فروری ، 2024

لاہور(خبرنگار)پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن اراکین کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سیل کہ جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم ٹو کو دوبارہ مسلط کیا جا رہا ہے،پی ڈی ایم ٹو کو دوبارہ مسلط کیا جا رہا،پاکستان تحریک انصاف نے عوام کی منشا کو پامال کرکے ملک میں پی ڈی ایم ٹو جیسا شرمناک ڈرامہ رچانے کی کوششوں کو یکسر مسترد کردیاہے۔ تحریک انصاف کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دھاندلی کا لبادہ پہنا کر پی ڈی ایم ٹو کو دوبارہ عوام کے سروں مسلط کیا جا رہا ہے، ملک کی سب سے بڑی، مقبول ترین، چاروں صوبوں میں نمائندگی اور فیصلہ کن عوامی مینڈیٹ کی حامل تحریک انصاف ہی حکومت سازی کا بنیادی دستوری، جمہوری، اخلاقی اور سیاسی حق رکھتی ہے، ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان جس معاشی و انتظامی تباہی کا آج شکار ہے اس کا ذمہ دار ہی پی ڈی ایم نامی نااہل، نکمّا اور عوام سے مسترد کیا جانے والا مجرموں کا ٹولہ ہے۔