لاہور(ایجنسیاں/جنگ نیوز)عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی دوسری بیٹھک ‘شہبازشریف کی قیادت میں ن لیگ کے وفد کی بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری اوربلاول بھٹوسے باضابطہ ملاقات ‘صورتحال پر مشاورت اور تجاویز پر تبادلہ خیال ‘سیاسی تعاون پر اتفاق ‘دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک کو سیاسی عدم استحکام سے بچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا‘مایوس نہیں کریں گےجبکہ پیپلزپارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا جس میں ن لیگ کی پیشکش پر غور اور آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیاجائےگا۔تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی دوسری ملاقات ہوئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے شہباز شریف کی قیادت میں بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری اوربلاول بھٹوسے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی‘ قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کیلئے سیاسی تعاون پر اتفاق کیا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے اصولی اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔پی پی قیادت نے لیگی قائدین کو بتایاکہ مسلم لیگ ن کی تجاویز سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں رکھیں گے۔ ادھر ترجمان کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آصف زرداری اوربلاول بھٹو کی مشترکہ صدارت میں آج زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ترجمان کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں سے رابطوں کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ۔
اسلام آباد ایف بی آر نے ان ٹیکس چور شوگر ملوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے جو مبینہ طور پر اپنی حقیقی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ 262کوئٹہ سے کامیاب امیدوار، عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کاالیکشن...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے ٹیکس تنازع پر نظرثانی کیس کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ دہرے ٹیکسوں کے معاہدوں کی اس...
اسلام آباد ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ شام میں تمام پاکستانیوں کو...
راولپنڈی احتساب عدالت میں زیر سماعت 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت کے دوران ملزم بانی پی ٹی آئی نے اپنے دفاع...
اسلام آباد وفاقی درالحکومت میں پارلیمنٹ ہائوس ، ڈپلومیٹک انکلیو، ایوان صدر، وزیراعظم ہائوس، سپریم کورٹ...
پیرس، کراچی قومی ایئر لائن کے شعبہ انجینئرنگ کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور ناقص کارکردگی کے سبب 34 کے فلیٹ میں...
راولپنڈی اتوار کا دن یوم شہداء کے لیے مقرر ہو چکا ہے،دنیا بھر میں شہداء کے لئے دعا کی جائے گی،ان خیالات کا...