اسلام آباد (نمائندہ جنگ/جنگ نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ”غلامی نامنظور“ کے ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے‘ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیاجائے‘ فیصلہ تسلیم کرنے کی بجائے قوم کا مینڈیٹ چرانے اور جمہوریت پر شب خون مارنے کی ناقابل قبول کوشش کی جارہی ہے ‘ ووٹ کی بے حرمتی گوارا نہیں کریں گے‘خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاق میں کسی سے اتحاد نہیں ہوگا ‘متنازع حلقوںمیں دوبارہ گنتی نہ ہوئی تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے‘ حکومت سازی تحریک انصاف کا بنیادی دستوری و جمہوری حق ہے‘ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلی کےلیے ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا‘منگل تک فیصلہ ہوجائے گا‘ارکان سے کوئی حلف نامہ اور استعفیٰ نہیں مانگا۔اس مرتبہ پارلیمان میں خریدو فروخت کا راستہ روکیں گے۔ہماری بات چیت چل رہی ہے ایک دو دن میں فیصلہ ہوجائے گا کس جماعت کو جوائن کرنا ہے۔ہمیں مخصوص نشستیں بھی مل جائیں گی۔ ہم نے جماعت اسلامی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کاکہناتھاکہ وسیم قادر کی ن لیگ میں شمولیت کی خبر ابھی آئی ہے اس کو دیکھیں گے۔وسیم قادرسے کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔ باقی سارے امیدوار پارٹی سے رابطے میں ہیںاور ہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔ہم کسی بھی پارٹی کو جوائن کرسکتے ہیں ضروری نہیں کہ وہ پارلیمان میں ہو۔انہوں نے کہاکہ 70نشستوں پر معاملہ متنازع ہے۔ہم ہوا میں دعویٰ نہیں کررہے ہمارے پاس شواہد موجود ہیں ۔ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسران کو آج ہی بلائے اور مخصوس پولنگ اسٹیشن کے نتائج منگوائے۔ الیکشن کمیشن کو نظر نہیں آرہا کہ دیوار پر کیا لکھا ہے۔اگر دوبارہ گنتی نہیں کی جاتی تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ علاوہ ازیں اپنے بیان میں بیرسٹرگوہر کا کہناہے کہ عوام نےتحریک انصاف کو واضح اور شفاف مینڈیٹ سے نوازا ہے۔ فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کی بجائے پھر سے ریٹرننگ افسران کے ذریعے ان کا مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انتخابی نتائج کےساتھ غیرقانونی و قابل مذمت چھیڑ چھاڑ کرکے جمہوریت پر شب خون مارنے کی ناقابل قبول کوشش کی جارہی ہے۔ ایسی کوئی بھی کوشش ملک کیلئے سود مند ثابت ہوگی نہ ہی عوام اپنے ووٹ کی بے حرمتی گوارا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکز ، پنجاب اورخیبرپختونخوا میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے باعث حکومت سازی تحریک انصاف کا بنیادی دستوری و جمہوری حق ہے۔
کراچی مسک سے سندر پچائی، دنیا میں 10 سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے سی ای او، 65کھرب سے زائد کیساتھ ایلون مسک...
اسلام آباد وفاقی کابینہ کی جانب سے رائٹ سائزنگ فیز ٹو کی منظوری کے بعد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 4ماتحت...
اسلام آبادوزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی رہنماؤں کا...
اسلام آباد حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور آج جمعرات کو دن ساڑھے گیارہ بجے کانسٹی ٹیوشن روم پارلیمنٹ...
کراچی غزہ کی پٹی میں 467 دنوں سے جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے یرغمالیوں کے تبادلے اور امداد میں اضافے سمیت جنگ...
اسلام آبادحکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کیہے، وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی...
اسلا م آباد نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرسخت تنقید کرتے ہوئے ادارے سے کراچی میں بجلی کے بحران پر سخت...
اسلام آباد حساس ڈیٹا اور سائبر حملوں سے بچانےکے نیٹ ورکس متاثر ہونےکے خطرات پیداہوگئے-نجی کمپنی پالو الٹو...