اسلام آباد (مہتاب حیدر) سیاسی بحران، کیا پاکستان دوبارہ ڈیفالٹ کے دہانے پر آ جائیگا؟ پاکستانی حکام کو نئی حکومت کے قیام کے بعد آئی ایم ایف مشن کے دورے کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کا دورہ 8 فروری کے انتخابات کے نتیجے میں وفاقی اور صوبائی سطح پر نئی منتخب حکومت کی تشکیل سے مشروط ہے اور وہ رواں ماہ کے آخر تک اسلام آباد کا دورہ کر سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کا آئندہ مشن 3 ارب ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کی تکمیل کے لیے کافی اہم سمجھا جاتا ہے جو 12 اپریل 2024 کو ختم ہونے والا ہے، اور پھر متوقع درمیانی مدت کے بیل آؤٹ پیکج کی نمایاں خصوصیات کو حتمی شکل دینا تاکہ بیرونی قرضوں کی واپسی پر ڈیفالٹ کو روکا جا سکے۔ آئی ایم ایف نے اپنی حالیہ اسٹاف رپورٹ میں کہا ہے کہ پروگرام کے ڈھانچہ جاتی ایجنڈے کو مکمل کرنے کے لیے کافی وقت فراہم کرنے کے لیے 15 مارچ 2024 تک دوسرے جائزے کے لیے رسائی کو دوبارہ جاری رکھا جائے گا۔ تاہم انتخابات کے نتائج پر دیرپا تنازع کو متحرک کرنے کے تناظر میں ایس بی اے کےتحت 1.2 ارب ڈالرز مالیت کے دوسرے جائزے کی تکمیل اور آخری قسط کے اجراء میں آئی ایم ایف مشن کی ممکنہ تاخیر کے نتیجے میں آئی ایم ایف کی مکمل حمایت کے بغیر اگلے چند ماہ گزرنے کے بعد اسلام آباد کے اقتصادی افق پر ڈیفالٹ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 173 ملین ڈالر کی کمی دیکھنے کے بعد آئی ایم ایف کے دائرے میں رہتے ہوئے بھی 2 فروری 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 8.4 ارب ڈالرز تھے۔ فنانس ڈویژن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ قومی سطح پر حکومت کی تشکیل کے بعد ہی آئی ایم ایف دوسرے جائزہ مذاکرات شروع کرنے کے لیے آئے گا۔ وزارت خزانہ کے جائزے کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن رواں ماہ کے آخر یا اگلے ماہ کے شروع میں اسلام آباد کا دورہ کر سکتا ہے بشرطیکہ حکومت کی تشکیل وفاقی اور صوبائی سطح پر کردی جائے۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی آخری اور تیسری قسط نو منتخب حکومت کے دوبارہ کام شروع کرنے سے مشروط ہے۔ نئی حکومت کے ساتھ نئے معاہدے کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ تاہم انتخابات کی شفافیت پر بڑھتے ہوئے سائے غالب ہیں، اور امریکہ، یورپی یونین اور دیگر ممالک نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے اور بے ضابطگیوں اور انتخابی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی عارضی تاریخ فروری 2024 کے پہلے ہفتے میں تھی لیکن آئی ایم ایف نے عام انتخابات کے موقع پر دورہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اگر جائزہ فروری/مارچ کی مدت میں ہوتا ہے تو دونوں فریقوں کے لیے 12 اپریل 2024 تک ایس بی اے پروگرام کے تحت آخری جائزے کی تکمیل اور تیسری قسط کے اجراء پر قائم رہنا کافی مشکل ہوگا۔ اس کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدے پر دستخط کا امکان ناگزیر ہو سکتا ہے کیونکہ 2024-25 کے اگلے بجٹ کو بجٹ کے اہم اہداف کی نمایاں خصوصیت پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں رکھ کر ہی حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ۔وفاقی حکومت نے میجر جنرل جواد ریاض کو ڈائریکٹر...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 26 نومبر کو رینجرز کے 3 اہلکاروں کو تیز رفتار گاڑی کے نیچے کچل کر شہید...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں گزشتہ روز وزراء کی عدم موجودگی پر ممبران نے کڑی تنقید کی، ڈپٹی سپیکر بر ہم اور...
اسلام آباد کابل میں افغان عبوری حکومت کے وزیر مہاجرین خلیل حقانی کا قتل طالبان کیلئے یقینی طور پر ایک بری...
کراچی اسلام آباد مظاہرے کے بعد ہلاکتوں کی جعلی خبریں و وڈیوز، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے خلاف بڑا کریک...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص جارحانہ طرز عمل میں تبدیلی‘ پارلیمانی اور مرکزی رہنمائوں...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دورہ چین کے تیسرے روزشنگھائی میں چینی حکام سے ملاقاتیں کیں اور دورے...
اسلام آباد ایس آئی ایف سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس آئی ایف ای ایم میں 2.5 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا...