لاہور،اسلام آباد(نمائندگان ،صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی شکست کے بعد ریٹرننگ افسر کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔ این اے47 ،48 اور 64کا نوٹیفکیشن بھی رک گیا،خواجہ آصف کی کامیابی ہائیکورٹ چیلنج ،خوشاب میں 26 پولنگ سٹیشن پر 15 فروری کو ری پول ہوگا،چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے نواز شریف کی نتائج میں مبینہ تبدیلی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل نواز شریف نے کہا کہ ہمیں این اے 15مانسہرہ کے 125 پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 نہیں ملے، کالا ڈھاکہ کا علاقہ انتہائی پسماندہ اور برفباری والا ہے۔پریزائیڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا تھا، اس حلقے میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے، فارم 45 کے بغیر فارم 47 جاری نہیں ہوسکتا۔ این اے 15مانسہرہ کا حتمی نوٹیفکیشن روکا جائے ۔دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا، بعدازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو حلقہ این اے 15 مانسہرہ کے حتمی نتیجے سے روک دیا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن( ر) صفدر نے کہا کہ مانسہرہ سے نواز شریف کامیاب ہوئے ، 45 حلقوں میں نتائج تبدیل کرنے کا دعوی کرنے والوں نے 35 پنکچر کا الزام بھی لگایا تھا، الزام سے کچھ نہیں ہوتا نتائج کی تبدیلی ثابت کریں۔واضح رہے کہ فارم 47 کے مطابق این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار گستاسب خان کامیاب ہوئے تھے۔الیکشن کمیشن میں این اے47 اور 48 میں بھی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست کی سماعت کے بعد آر اوکو این 47 اور48 کے حتمی نوٹیفکیشن سے روک دیا۔ این اے 47 اور 48 کا آر او کا فیصلہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارں علی بخاری اور شعیب شاہین نے چیلنج کیا تھا۔آزاد امیدوار راجہ خرم نواز کو نوٹس جاری کر دیا گیا ، اسلام آباد کے تینوں قومی اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی کے مطابق دو حلقوں میں مسلم لیگ (ن )اور ایک حلقہ میں آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد نے میدان مار لیا ہےسیالکوٹ نمائندہ جنگ کے مطابق این اے71کی تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ریحانہ امتیاز ڈار نے لاہور ہائی کورٹ میں خواجہ آصف کی کامیابی اور نتیجہ کو چیلنج کردیا، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف، آر او ، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا، جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے کہا کہ2018میں میرے بیٹے کی فتح کو چھینا گیااور2024کو انکی جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا مگر میں خواجہ آصف کا مرتے دم تک پیچھا کرونگی، الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی کی درخواست پر ریٹرننگ آفیسر کو این اے 64 گجرات 3 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا اور چوہدری سالک حسین کو 15 فروری کو طلب کرلیا، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کو قیصرہ الہٰی یا ان کے وکیل کی موجودگی میں فارم 47 تیار کرنے کی ہدایت کر دی، الیکشن کمیشن نے حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈی پی او گجرات فارم 47 کیلئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کو یقینی بنائیں، خوشاب سے نمائندہ جنگ کے مطابق خوشاب میں قومی اسمبلی کا واحد حلقہ جسکے 26 پولنگ سٹیشنز پر 15 فروری کو ری پول ہوگا اسمیں رائے دہندگان کی کل تعداد 33639 ہے ان میں سے 18027مرد اور 15612 خواتین ہیں 8 فروری کے انتخابات میں ان پولنگ اسٹیشنز پر ن لیگ کے حامی آزاد امیدوار معظم شیر کلو نے 6278 ووٹ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اکرم خان نیازی نے 4460 ووٹ آزاد امیدوار ھارون بندیال نے 3062 ووٹ اور استحکام پاکستان پارٹی کے گل اصغر بگھور نے 4094 ووٹ لئیے جو بیلٹ پیپرز نزد آتش ہو جانے کے سبب منسوخ قرار پائے،ٹوبہ ٹیک سنگھ نمائندہ جنگ کے مطابق قومی اسمبلی حلقہ این اے 106سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار خالد نواز، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 121سے پی ٹی آئی کے امیدوار سعید احمد سعیدی اور پی پی 122سے مسلم لیگ(ن) کے ایوب خاں گادھی کی طرف سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ریٹرننگ افسران کو درخواستیں دی گئی ہیں۔ عام انتخابات کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں 20 حلقوں کے نتائج کالعدم قرار دینے کی درخواستیں آج سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں ۔ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی مذکورہ درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ۔وفاقی حکومت نے میجر جنرل جواد ریاض کو ڈائریکٹر...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 26 نومبر کو رینجرز کے 3 اہلکاروں کو تیز رفتار گاڑی کے نیچے کچل کر شہید...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں گزشتہ روز وزراء کی عدم موجودگی پر ممبران نے کڑی تنقید کی، ڈپٹی سپیکر بر ہم اور...
اسلام آباد کابل میں افغان عبوری حکومت کے وزیر مہاجرین خلیل حقانی کا قتل طالبان کیلئے یقینی طور پر ایک بری...
کراچی اسلام آباد مظاہرے کے بعد ہلاکتوں کی جعلی خبریں و وڈیوز، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے خلاف بڑا کریک...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص جارحانہ طرز عمل میں تبدیلی‘ پارلیمانی اور مرکزی رہنمائوں...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دورہ چین کے تیسرے روزشنگھائی میں چینی حکام سے ملاقاتیں کیں اور دورے...
اسلام آباد ایس آئی ایف سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس آئی ایف ای ایم میں 2.5 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا...