ن لیگ اور پی پی کے 20آزاد ارکان سے رابطے، PTIنے ارکان سے استعفے مانگ لیے

12 فروری ، 2024

لاہور(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رابطوں کے بعد ارکان سے استعفے اور حلف نامے مانگ لیے،گوہرخان نے بذریعہ عمیر نیازی استعفے مانگے، حلف نامے لکا مقصدارکان کو وفاداریاں بدلنے سے روکنا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 20سے زائد ارکان سے رابطے کیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رابطوں کے بعد پی ٹی آئی رہنما گوہرخان نے بذریعہ عمیر نیازی ارکان سے استعفے اور حلف نامے مانگ لیے۔ذرائع نے بتایاکہ استعفے اور حلف نامے لینے کا مقصد آزاد ارکان کو وفاداریاں بدلنے سے روکنا ہے۔