کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کی مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ ملاقات میں ایم کیو ایم نے سندھ میں ہونے والی ناانصافی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی آئینی ترامیم کا آئین کا حصہ بنانے پر زور دیا اور کوئی عہدہ لینے سے انکار کردیا،ملاقات کے حوالے سے ایم کیو ایم کے ذرائع نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے بارے میں سندھ میں بنائے گئے قوانین کو تبدیل کیا جائے، ایم کیو ایم نے مسلم لیگ کے وفد کو کہا کہ ہم اقتدار، وزارت کے حصول کے لئے کسی بھی حکومت میں نہیں جائیں گے، جمہوری عمل اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے حکومت سازی میں تعاون کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے قائد او سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے وفد کو یقین دلایا کہ سندھ اور کراچی کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تحفظات پر پی پی کی قیادت کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا، ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کو گورنر شپ کے علاوہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپکر کی بھی پیش کش کی گئی، تاہم ایم کیو ایم کی قیادت نے واضح موقف اختیار کیا کہ ہمارا اصل مسئلہ لاپتا کار کنوں کی بازیابی، عوامی مسائل کا حل ہے۔
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی او جی ڈی سی ایل کی اعلیٰ انتظامیہ ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کا...
راولپنڈی پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے پانچ ارکان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے سابق وزیراعظم...
اسلام آباد 35رکنی پاکستانی تجارتی وفد کا 12 سال بعد فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری کےصدر...
کراچی جیو نیوز پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو میں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ...
اسلام آباد اسپیکر نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل حکومت و اپوزیشن رہنمائوں کا اجلاس بلالیا، قومی اسمبلی اجلاس...
اسلام آباد بنگلہ دیش نے اپنے سفارت خانے میں میڈیا سے معاملہ کرنےوالے سفارت کار طیب علی کو ہٹا کر انہیں ڈھاکا...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے سیاسی رابطے ٹوٹ گئے، وجہ 26ویں آئینی...
اسلام آباد سکھر الیکٹرک سلائی کمیشن کو بھاری نقصانات سے بچانے اور کرپشن سے نمٹنے کا اختیار فوج، ایف آئی اے...