89-NAمیانوالی،جمال احسن خان نے ریکارڈسوا2لاکھ ووٹ لئے

12 فروری ، 2024

اسلام آباد(فاروق اقدس)2024کے عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ میانوالی کے شہری جمال احسن خان کے حصے میں آیا جو این اے 89سے قومی اسمبلی کے امیدوار تھے جو دو لاکھ17ہزار 424ووٹ لے کر پاکستان بھر کے امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار بن گئے۔صرف یہی نہیں بلکہ اپنے مخالف کو ووٹوں کے ہرانے کے تناسب کا بھی ریکارڈ انہی کے حصے میں آیا ہے۔عبیداللہ خان شادی خیل جو ان کے مقابل انتخاب لڑ رہے تھے وہ صرف 34ہزار 68ووٹ حاصل کر سکے اس طرح جمال احسن خان کی اپنے حلقے سے برتری ایک لاکھ 83ہزار کی تھی جو پاکستان بھر میں کسی بھی قومی اسمبلی کے امیدوار کی ریکارڈ برتری ہے۔