اسلام آباد(فاروق اقدس)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو ان کے مشیروں کی حیثیت رکھنے والے پارٹی کے ایک سے زیادہ رفقا نے یہ تجویز کیا ہے کہ ایک ’’کمزور اتحادی‘‘سے زیادہ بہتر ’’طاقتور اپوزیشن‘‘کی ہے۔اس لئے خدشات اور تحفظات کے ساتھ حکومت کا حصہ بننے کے بجائے ہمارا اپوزیشن میں بیٹھنا بہتر ہوگا، پیپلزپارٹی کی ’’سی ای سی‘‘ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، زرداری اور بلاول مشترکہ صدارت کرینگے ، اس تجویز کے بڑے حامی قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی جبکہ اس تجویز کی حمایت میں پارٹی کے بعض ارکان نے ’’ایکس‘‘پر پوسٹیں بھی کی ہیں، امکانی طور پر پارٹی کے سینئر رہنمائوں کی یہ تجویز آج ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بھی موضوع بحث بن سکتی ہے، ادھر ملک میں حالیہ نتائج سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ (ن)کے قائدین اور دیگر سیاسی رہنمائوں سے رابطوں کی روشنی میں پارٹی رہنمائوں سے مشاورت اور اہم فیصلوں پر انہیں اعتماد میں لینے کیلئے پیپلزپارٹی مرکزی عاملہ کا اجلاس آج (پیر)اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔زرداری ہائوس میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری مشترکہ طور پر کریں گے اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کے ساتھ مشترکہ حکومت سازی اور اتحادی جماعت کے حوالے سے اہم حکومتی مناصب کے عہدوؒں پر مشاورت اور فیصلے بھی اس اجلاس میں متوقع ہیں اس حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی بھی اجلاس میں وضع کی جائے گی جس کے تناظر میں پیر کو ہونے والا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ۔
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی او جی ڈی سی ایل کی اعلیٰ انتظامیہ ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کا...
راولپنڈی پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے پانچ ارکان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے سابق وزیراعظم...
اسلام آباد 35رکنی پاکستانی تجارتی وفد کا 12 سال بعد فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری کےصدر...
کراچی جیو نیوز پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو میں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ...
اسلام آباد اسپیکر نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل حکومت و اپوزیشن رہنمائوں کا اجلاس بلالیا، قومی اسمبلی اجلاس...
اسلام آباد بنگلہ دیش نے اپنے سفارت خانے میں میڈیا سے معاملہ کرنےوالے سفارت کار طیب علی کو ہٹا کر انہیں ڈھاکا...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے سیاسی رابطے ٹوٹ گئے، وجہ 26ویں آئینی...
اسلام آباد سکھر الیکٹرک سلائی کمیشن کو بھاری نقصانات سے بچانے اور کرپشن سے نمٹنے کا اختیار فوج، ایف آئی اے...