فضل الرحمٰن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرلی

12 فروری ، 2024

اسلام آباد(صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف)نے مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امرا و نظماء کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امرا ونظما کا اہم اجلاس 14 فروری ( بدھ )کو اسلام آباد میں ہو گا، جسکی صدارت مولانا فضل الرحمان کرینگے، اجلاس میں انتخابی نتائج سمیت آئندہ کی صورتحال پر غور و فکر کیا جائیگا۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف)کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں، بندر بانٹ کی گئی، ہمیں دیوار سے لگایا گیا، بھرپور مقابلہ کرینگے۔ جمعیت علمائے اسلام عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی صرف 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، این اے 28 پشاور سے نور عالم خان اور این اے 40 شمالی وزیرستان مصباح الدین منتخب ہوئے ہیں۔