مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت بنانے کا ہدف حاصل کرلیا

12 فروری ، 2024

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )نے پنجاب میں حکومت بنانے کا ہدف حاصل کرلیا،ن لیگ کے 22 آزاد ارکان میں 80 فیصد کے ساتھ معاملات طے پاگئے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق (ن )لیگ کے 22 آزاد ارکان میں 80 فیصد کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں ،(ن )لیگ کو پیپلز پارٹی کے 10 ووٹ بھی مل سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت سے جیتے ہوئے ارکان سے بھی ن لیگ نے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق منتخب ارکان کے تناسب سے خواتین اور اقلیت کی سیٹ بھی شامل ہوگی۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 371 سیٹوں میں سے حکومت بنانے کے لیے 186 ووٹ چاہئیں۔