ووٹ توقعات سے کم ملےوجہ مہنگائی ، جسکےذمہ دار ہم نہیں، رانا ثناء

12 فروری ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمیںتوقعات سےکم ووٹ ملے پہلی وجہ مہنگائی ہے،جس کے ہم ذمہ دار نہیں، لیکن ہم لوگوں کو یہ بتانے میں سو فیصد کامیاب نہیں ہوئے، دوسری وجہ نواز شریف کی تاخیر سے واپسی نے ن لیگ کی سیاست کو پنجاب میں متاثر نہیں کیا ہم نے اس کو بہت اچھے طریقے سے مینج کیا ،پی پی فیصل کریم کنڈی نے کہا میرا ذاتی خیال ہے کہ اگر ن لیگ سے اتحاد بنتا ہے تو وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونا چاہئیں اگر ایسا نہیں ہوتا تو پیپلز پارٹی اپوزیشن میں بیٹھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہماری باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے، ابھی کوئی چیز یقینی نہیں ہے،یپلز پارٹی کے بغیر اس وقت کوئی بھی حکومت سازی نہیں کرسکتا، ہم نے16 ماہ ن لیگ کو وزارت عظمیٰ کا موقع دیا اب ہمارا حق بنتاہے ہمیں موقع دیں۔دونوں جماعتیں پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بناسکتیں، بلاول بھٹو کو ہی وزیراعظم ہونا چاہئے۔