کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے پی ٹی آئی کو کھلی چھوٹ ہے وہ حکومت بنانے کی کوشش کریں اگر نہیں بنا پائینگے تو پھر ہم اپنی کوشش کرلیگے،کچھ فیصلے ایسے ہیں جو ہم نے کئے کچھ فیصلے ایسے ہیں جو ہم نے نہیں کئے لیکن اس کی ضرب ہم پر پڑی، ایم کیو ایم کے مصطفی کمال نے کہا وزارتیں ہماری ترجیح نہیں،ن لیگ سے پاکستان کے مستقبل پر بات ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس دو آپشنز ہیں ن لیگ یا پیپلز پارٹی کیساتھ ملکر حکومت بنائے۔101 ارکان کے ساتھ حکومت نہیں بنتی۔ہم نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کا جو بیگیج لیاوہ ہمارے لئے مفید ثابت نہیں ہوا۔ اگر کوئی جماعت حکومت نہیں بناپاتی تو دوبارہ الیکشن ہوتے ہیں۔ ملک ایسے بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ہم سمجھتے ہیں نواز شریف کے آنے کے بعد ہم سنبھلے ہیں اگر وہ انتخابی مہم میں شامل نہ ہوتے تو ہم بہت نیچے ہوتے۔ممکن ہے ہمیں اپنی سیاسی مفاد کو داؤ پر لگانا پڑے۔2018 ء میں جتنے ووٹ لئے تھے اس سے زیادہ ووٹ ہم نے لئے۔ 2018ء کے مقابلے میں ووٹ اگر کم ہوئے تو وہ پی ٹی آئی کے ہوئے۔ہم اپنی کارکردگی سے بہت خوش تو نہیں ہیں مگر نا مطمئن بھی نہیں ہیں۔ہم نے اس وقت ملک کے خاطر اپنے سیاسی اثاثے کو داؤ پر لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی اسمبلی میں اس وقت اکثریتی جماعت ہیں۔
لاہور محکمہ خزانہ پنجاب نے مالیاتی استحکام کی جانب متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں جن سے مالیاتی انتظام کو موثر...
اسلام آباد پاکستان میں مشروبات بنانے والی کمپنیوں نے گزشتہ 5سال میں صرف لاہور سے مجموعی طور پر 2ارب 60کروڑ...
اسلام آباد نیوز ایجنسی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں العلا...
پشاورپی ٹی آئی رہنمائوں کی تنقید کے بعد خیبرپختونخواحکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے وزیراعلی کواستعفیٰ پیش...
اسلام آبادوزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس 2025 میں...
ڈی آئی خانجمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ...
ٹیکساس امریکی کانگریس میں ایک نیا بِل پیش کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ان وفاقی ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاکہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے،سپر سیڈرز سےگندم کی بوائی...