لاہور(خصوصی نمائندہ) آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی جانب سے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور سے قومی اسمبلی کیلئے آزاد نومنتخب وسیم قادر اور پنجاب اسمبلی کے تین نومنتخب ارکان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔ وسیم قادر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی اورمسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔وسیم قادر اس قبل بھی ن لیگ میں تھے الیکشن میں ان کی حمایت پی ٹی آئی نے کی تھی اور انہوں نے روحیل اصغر کیخلاف آذاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا، وسیم قادرکا اس موقع پر کہنا تھا کہ حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے ن لیگ میں شامل ہو رہا ہوں،سیم قادر کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہارمریم نواز شریف کا وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم اور مبارک باد بھی دی،وسیم قادرنے کہا کہ مہنگائی اور دوسرے چیلنجز میری نظروں میں ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے میں ن لیگ میں شامل ہوا ہوں،۔یاد رہے وسیم قادر نے این اے121سے مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر کو شکست دی تھی۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 240سے کامیاب آزاد امیدوار محمد سہیل ،پی پی 49سے منتخب رانا فیاض اور پی پی 94سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے تیمور لالی نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
کراچی ’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ‘ کی مثال پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیخا اینڈریو...
اسلام آباد وزارت خارجہ نے خیبر پختونخوا حکومت کے افغانستان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے دو وفود بھیجنے کے...
گوجرخان بڑھتا ہوا دماغ اور ترقی انسان کو تباہی کے قریب لے جا رہی ہے، وسائل تیزی سےکم ہوتے جا رہے ہیں موجودہ...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاکہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے،سپر سیڈرز سےگندم کی بوائی...
اسلام آباد چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشدمحمود لنگڑیال نے اعتراف کیا ہے کہ ہم غلط سائیڈ پر جاچکے ہیں‘...
انصار عباسیاسلام آباد : ورلڈ بینک گروپ کے 9؍ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد تقریباً 20؍ سال بعد...
کراچی جیوکے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تیسری دفعہ سب سے زیادہ...
کراچی امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اپنی پہلی بڑی بین الاقوامی تقریر میں یورپ کے...