آر او آفس کے باہراحتجاج پرآزاد امیدوارشہزاد فاروق 10افراد سمیت گرفتار

12 فروری ، 2024

لاہور(کرائم رپورٹرسے)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی باغبانپورہ کے قریب آر او آفس کے باہراحتجاج کرنے پر پولیس نےاین اے 119سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارمیاں شہزاد فاروق کو 10افراد سمیت گرفتار کرلیا۔ الیکشن نتائج روکے جانے پر پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاج کے اعلان کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو زمان پارک سمیت آر او دفاتر کے باہر تعینات کردیا گیا۔ اس دوران این اے 119سے آزاد امیدوار میاں شہزاد فاروق اپنے ساتھیوں سمیت آراو آفس پہنچ گئے اور احتجاج شروع کردیا۔ بعض شرپسندوں نے آراو آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی تو قلعہ گجر سنگھ پولیس نےآزاد امیدوار میاں شہزاد فاروق کو دیگرملزمان میاں عامر، شہزاد بٹ، احمد بٹ، شاہ زمان، میاں روہیل، مدثر علی ، ابو سفیان، ندیم جان اور محسن عباس سمیت گرفتار کرلیا۔