اسلام آباد(فاروق اقدس)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو ان کے مشیروں کی حیثیت رکھنے والے پارٹی کے ایک سے زیادہ رفقا نے یہ تجویز کیا ہے کہ ایک ’’کمزور اتحادی‘‘سے زیادہ بہتر ’’طاقتور اپوزیشن‘‘کی ہے۔اس لئے خدشات اور تحفظات کیساتھ حکومت کا حصہ بننے کے بجائے ہمارا اپوزیشن میں بیٹھنا بہتر ہوگا، پیپلز پارٹی کی ’’سی ای سی‘‘ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، زرداری اور بلاول مشترکہ صدارت کرینگے ، اس تجویز کے بڑے حامی قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی جبکہ اس تجویز کی حمایت میں پارٹی کے بعض ارکان نے ’’ایکس‘‘پر پوسٹیں بھی کی ہیں، امکانی طور پر پارٹی کے سینئر رہنمائوں کی یہ تجویز آج ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بھی موضوع بحث بن سکتی ہے، ادھر ملک میں حالیہ نتائج سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ (ن)کے قائدین اور دیگر سیاسی رہنمائوں سے رابطوں کی روشنی میں پارٹی رہنمائوں سے مشاورت اور اہم فیصلوں پر انہیں اعتماد میں لینے کیلئے پیپلزپارٹی مرکزی عاملہ کا اجلاس آج (پیر)اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔زرداری ہائوس میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری مشترکہ طور پر کریں گے اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کے ساتھ مشترکہ حکومت سازی اور اتحادی جماعت کے حوالے سے اہم حکومتی مناصب کے عہدوؒں پر مشاورت اور فیصلے بھی اس اجلاس میں متوقع ہیں اس حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی بھی اجلاس میں وضع کی جائے گی جس کے تناظر میں پیر کو ہونے والا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ۔
کراچی شام میں حکومتی تبدیلی کے سلسلے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ایک ہفتے سے پھنسے318پاکستانی بیروت کے راستے...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ سیکر ٹیر یٹ...
اسلام آباد ایف بی آر نے ان ٹیکس چور شوگر ملوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے جو مبینہ طور پر اپنی حقیقی...
راولپنڈی اتوار کا دن یوم شہداء کے لیے مقرر ہو چکا ہے،دنیا بھر میں شہداء کے لئے دعا کی جائے گی،ان خیالات کا...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون فروغ دینے کی...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے بشری بی بی کی طلاق سے متعلق جو...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سینیٹر مولانا عبدالواسع نے مدارس بل منظور نہ کیے جانے کی صورت میں...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف ،...