پاکستان کے انتخابات میں کسی فراڈ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے،مائیکل مک کال

12 فروری ، 2024

واشنگٹن(صباح نیوز)چیئرمین امریکی ایوان نمائندگان خارجہ امور کمیٹی مائیکل مک کال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالے انتخابات میں کسی فراڈ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے، امریکا پاکستانی عوام کے جمہوری حکومت کے انتخاب کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ایک بیان میں مائیکل مک کال نے کہا کہ عام انتخابات میں پاکستانی عوام کی بھرپور شرکت پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوریت میں آزاد اور شفاف الیکشن بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، انتخابات میں کرپشن یا فراڈ کے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں ۔