قوم نے اسی اتحاد کو مینڈیٹ دیا جس نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، احسن اقبال

12 فروری ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم نے حالیہ انتخابات میں اسی اتحاد کو مینڈیٹ دیا جس نے 2022 میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور اسے معاشی استحکام کی راہ گامزن کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 2018میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی مجموعی نشستوں کی تعداد اس وقت 113تھیں جبکہ حالیہ انتخابات میں ان تینوں کی مشترکہ نشستوں کی تعداد 152بنتی ہے ۔ جمہوری قوتوں کی جیت اورفاشسٹ نعروں کو شکست ہوئی ۔