آئی سی وائی ایف جنرل اسمبلی اجلاسپاکستان کے فصاحت الحسن ایشیائی گروپ کے نائب صدر منتخب

12 فروری ، 2024

استنبول(این این آئی) اسلامی تعاون تنظیم برائے نوجوانان کا پانچو اں جنرل اسمبلی اجلاس، پاکستان کے فصاحت الحسن کو ایشیائی گروپ کے نائب صدر کے طور پر منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم برائے نوجوانان کا پانچو اں جنرل اسمبلی اجلاس ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہو ا۔ جس میں پاکستان کے فصاحت الحسن صاحب کو ایشیائی گروپ کے نائب صدر کے طور پر منتخب کر لیا گیا۔ انہیں آئی سی وائی ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا پہلا نمائندہ منتخب کیا گیا ہے۔ فصاحت نے جنرل اسمبلی کی دو تہائی اکثریت کے ووٹس حاصل کیے۔جنرل اسمبلی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، فصاحت الحسن نے اپنی ذمہ داری کے طور پر I آئی سی وائی ایف کے مقاصد اور منشور پر ذمہ داری کے ساتھ عمل کرنے کا عہد کیا۔