اسلام آباد (رانا غلام قادر) سی ڈی اے نے اسلام آباد میں نجی شعبہ کی شراکت سے ہائوسنگ سکیم ڈویلپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ہائوسنگ سکیم کری انکلیو ہائوسنگ پراجیکٹ کے نام سے موضع کری میں دس ہزار کنال اراضی پر ڈویلپ کی جائے گی جو سی ڈی اے کی ملکیت ہے۔ سی ڈی اے اربوں روپے مالیت کے اس ہائوسنگ پراجیکٹ کو نجی فرم کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے ذریعے ڈویلپ کرنا چاہتا ہے جس کیلئے نجی شعبہ کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز سے دو ہفتوں کے اندر آفرز(Expressionn of Interest) طلب کر لی گئی ہیں سی ڈی اے پلاٹ شیئرنگ کرے گا، نجی شعبہ کے ساتھ جوائنٹ وینچر کا یہ پہلا ہائوسنگ پراجیکٹ ہوگا ۔ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر انفرادی حیثیت میں بھی پیشکش جمع کرا سکتا ہے اور کنسوشیم بنا کر جوائنٹ وینچر بھی کرسکتا ہے۔ وہ دس ہزار کنال اراضی پر ہائوسنگ پراجیکٹ کو ڈویلپ کرنے کا تجربہ اور اہلیت رکھتا ہو۔ ٹائون پلاننگ اور تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن کو سی ڈی اے ریگولیشنز کے مطابق تیار کرنا بھی فرم ہی کی ذمہ داری ہوگی۔ ذرائع کے مطابق جس فرم کو کام ایوارڈ دیا جائے گا تمام سرمایہ کاری وہ کرے گی، زمین کا قبضہ فرم لے گی۔ پلاننگ اور ڈویلپمنٹ فرم کرے گی۔ پلاننگ سکیم کی منظوری سی ڈی اے دے گا۔ سی ڈی اے اور فرم ر ہائشی اور کمرشل پلاٹس میں شیئرنگ کریں گے۔ نیم سرکاری رئیل اسٹیٹ کمپنیاں بھی اس پراجیکٹ کیلئے اپلائی کرسکتی ہیں۔ سی ڈی اے بورڈ اس پراجیکٹ کو لانچ کرنے کی منظوری دے چکا ہے۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق و دیگر...
کراچیپرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے۔پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیر اعظم کی ہدایت پر پرنس کریم آغا خان کی تدفین میں پاکستان کی...
اسلام آ باد نئےمالی سال 2ہزار پچیس، چھبیس کے لیے وفاقی سرکاری ملازمین کےبجٹ تخمینوں پرکام کےاگلےمرحلے کی...
لاہور،سیالکوٹ پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے گوجرانوالہ، ...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین فرینڈز آف کشمیر، مشاہد حسین سید نےکہا ہے کہ...
اسلام آباد حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد میں یاد گار شہداء پر حاضری دی اور...