فضل الرحمٰن نے جےیو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا

12 فروری ، 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 18 فروری کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے، اجلاس میں انتخابات کے نتائج کے بعد کی صورتحال زیر بحث آئے گی مرکزی ترجمان اسلم غوری نے بتایا کہ پارٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری کی جانب سے عاملہ کے اراکین کو ایجنڈا روانہ کر دیا گیا ہے ، اجلاس میں صوبوں کے امراء اور نظماء بھی شریک ہوں گے ،اجلاس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی ، مولانا امجد خان نے میڈیا کو بتایا کہ میاں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، لیکن ابھی ملاقات اور اس کی جگہ کا تعین نہیں ہوا ، جے یو آئی کی قیادت ملکی صورتحال پر گہری نظر سے غور کر رہی ہے مولانا فضل الرحمٰن اجلاس کے بعد پارٹی کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے اور انتخابی نتائج پر اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کیا جائے گااور اسی تناظر میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔