بلاول بھٹو سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

12 فروری ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ، اعزاز سید) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سفیر کے درمیان یہ ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے مستقبل کی حکومت سازی سمیت انتخابی عمل پر بات کی ۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ پیپلز پارٹی اور سفارتی ذرائع نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔