راولپنڈی،بنوں میر انشا ہ ،لاڑکانہ (خبر نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر،نمائند گان جنگ،ایجنسی ) راولپنڈی کے مختلف مقامات پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے انتخابی نتائج کے خلاف گزشتہ روز شدید احتجاج کیا گیا جس میں پی ٹی اآئی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا اورایک درجن سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیاگیا اور پولیس کے لاٹھی چارج کے دوران صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،تحریک انصاف کے این اے 56 اور 57 کے امیدواروں شہریار ریاض اور ثمابیہ طاہر پی پی 19 کے امیدوار تنویر اسلم نے صادق آباد چوک میں کارکنان سے خطاب کیا جبکہ کارکنان نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دفتر کے باہر بھی احتجاج اور خوب نعرے بازی بھی کی ،پولیس کی شیلنگ و لاٹھی چارج کے بعد پی ٹی آئی کارکن منشتر ہوگئے تاہم ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو جانے والے راستہ کنٹینر خاردار تاریں اور بھاری نفری لگا کر بند کردیئے گئے ،بنوں کے حلقہ پی کے102میں انتخابی نتائج کی تبدیلی اور بوگس فارم کے ذریعے نتائج جاری کرنے کے خلاف پی ٹی آئی احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا، جس کے باعث بنوں میرانشاہ روڈ بند ،گا ڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ،شمالی وزیرستان میں پی ٹی آ ئی اور این ڈی ایم کے اراکین کا احتجاج بھی جاری ہے ،اُدھر مبینہ انتخابی دھاندلی کے معاملے پر جے یو آئی کی اپیل پر لاڑکانہ سکھر شاہراہ کو مظاہرین نے بلاک کیا ،لاڑکانہ میں گوٹھ سچے بخش جاگیرانی کے مقام پر بھی جے یو آئی کے کارکنان نے دھرنا دیا،میرپورخاص میں بھی مبینہ انتخابی دھاندلی پر جے یو آئی( ف) کی جانب سے ٹول پلازہ پر دھرنا دیاگیا ۔
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریٹس کیلئے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کیلئے سنٹرل...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے ، سیکر ٹیریٹ گروپ کےگریڈ 21 کے افسر اور...
اسلام آباد پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صفحبرآمدات جنوری 2025 میں سال بہ سال 15.85 فیصد بڑھ کر 1.686 ارب ڈالر تک پہنچ...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار، شہزاد اقبال...
اسلام آباد اندرون سندھ حیسکو اور سیپکو میں 80فیصد سے زیادہ لاسز والی کیٹیگری میں 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاست دان، سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا کہ اپوزیشن...
اسلام آباد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کے وزیر خزانہ محمد...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ازبکستان سے ایک ہفتہ قبل پاکستانی کارکنوں کیلئے حکومت پاکستان نے...