اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8فروری کو ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق منتخب ہونے والے اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولنگ ڈے سے دس دن کے اندر اندر الیکشن اخراجات کے گوشوارے جمع کرا دیں۔ الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق پولنگ کے دن سے چودہ دن کے اندر کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ناموں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا۔ الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق آٹھ فروری کی پولنگ کے بعد 21دن کے اندر صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا پابند ہیں اور یہ اجلاس نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر بلایا جائیگا۔ جب اجلاس قومی اسمبلی کا کال ہو جائیگا تو صدر پاکستان الیکشن کمیشن کے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد 21ویں دن یا اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہونگے جو الیکشن کے نتیجے میں بننے والی اسمبلی کا اجلاس 29فروری 2024ء یا اس سے پہلے بلانا ہو گا۔ اجلاس جب کال ہو جائیگا تو موجودہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پہلے اجلاس کی صدارت کرینگے اور نومنتخب اراکین قومی اسمبلی سے آئین میں دیا گیا حلف لیں گے۔ حلف لئے جانے کے بعد نئی قومی اسمبلی کا اجلاس جاری رہے گا جبکہ نئے سپیکر/ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے راجہ پرویز اشرف بطور سپیکر شیڈول جاری کرینگے جس کے بعد نئی قومی اسمبلی کے ارکان نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے کاغذات نامزدگی وصول کر سکیں گے اور اُنہیں پر کر کے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں گے۔
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی کے تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف...
اسلام آباد ڈی 8 اجلاس؛ پاکستان تکنیکی ترقی کے اہداف کو حاصل کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی مصر، انڈونیشیا...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ،لاہور میں چین سٹورز...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے یکم جنوری 2025 سے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کیلئے لائسنسنگ نظام شروع کرنے کا فیصلہ...
اسلام آباد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی دارالحکومت میں نائب وزیر اعظم اسحاق...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں خوارجی...
کراچیصدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات لگاکر وزیراعظم آفس کو واپس بھیجنے پر...