بلوچستان میں دھاندلی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے،مکران بار /کیچ بار

12 فروری ، 2024

تربت (نامہ نگار)مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کیچ بار ایسوسی ایشن کے سینئر رہنماءعبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہےکہ بلوچستان میں الیکشن میں دھاندلی اور ساز باز سے امیدواروں کو غلط طریقے سے جتوانا عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے اس ملک کے آئین اور قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے مکران ہائی کورٹ بار اور کیچ بار اس عمل کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ سومو ٹو ایکشن لےاور جوڈیشل کمیشن تشکیل دے ورنہ پورے ملک کا امن وامان خراب ہوگا اور پورے ملک کے وکلاء سخت احتجاج کریں گے.فئیر اینڈ فری الیکشن کروائیں عوام جس کو چاہے منتخب کریں تمام سیاستدان ملکر آزاد الیکشن کمیشن تشکیل دیں۔