پرامن احتجاج سے مینڈیٹ واپس لینے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ،مسرت جمشیدچیمہ

12 فروری ، 2024

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عوامی مینڈیٹ کی چوری پر پرامن احتجاج کی کال دی گئی تھی لیکن 9 مئی کی طرح دوبارہ فالس فلیگ آپریشن کر کے انتشار اور بدامنی پھیلانے کی سازش کی جا رہی تھی ۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ اسی کے پیش نظر احتجاج موخر کر کے صرف ریٹرننگ افسروں کے دفاتر کے باہر پرامن احتجاج کرنے کی کال دی گئی ۔