پاکستان اور ایران کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 77ویں تقریب پر مبارکباد

12 فروری ، 2024

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری موغدام نے دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 77ویں تقریبات پر پاکستان اور ایران کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان میں ایران کے سفارت خانے کے مطابق یہ دن انقلاب اسلامی ایران کی شاندار فتح کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔ ایرانی مشن نے کہا کہ "ہم دونوں معزز اقوام کو اس پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں"۔ سفیر رضا امیری مغدام اور ان کی شریک حیات آج (پیر) کو اس موقع کی یاد میں استقبالیہ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ امکان ہے کہ اس موقع پر دفتر خارجہ کے کئی معززین اور اعلیٰ حکام سفارت خانے میں شامل ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ نے اس تقریب کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔