آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دنیا بھر میں پہلے نمبر پر

12 فروری ، 2024

لاہور (صباح نیوز)آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔ ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار خطرناک درجے تک مضر صحت ریکارڈ کیا گیا ۔ لاہور کا اے کیو آئی 252ریکارڈ کیا گیا جو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سب سے زیادہ ہے۔اس کے علاوہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے جس کا ائیرکوالٹی انڈیکس 173ریکارڈ ہوا ہے۔