پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ،موٹرویزبند

12 فروری ، 2024

لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث متعدد موٹر ویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک اور موٹر وے ایم 3 دھند کے باعث فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کردی گئی،حد نگاہ کم ہونے کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔