پی کے 17میں دو بارہ گنتی ، آزاد امیدوار عبیدالرحمان کامیاب قرار

12 فروری ، 2024

لوئر دیر(نامہ نگار) حلقہ پی کے 17 پر دبارہ گنتی میں آزاد امیدوار عبیدالرحمان کوکامیاب قرار دیا گیا ریٹرننگ افسر حلقہ پی کے 17 لوئر دیر 4 نعمان پرویز نے فارم 49 جاری کرکے سرکاری نتیجے کا اعلان کردیا۔لوئر دیر() حلقہ پی کے 17 جندول لوئر دیر 4 میں آزاد امیدوار عبید الرحمن کے درخواست پر 10 پولنگ سٹیشن پر دبارہ گنتی میں عبیدالرحمان کامیاب قرار پائے جبکہ مخالف امیدوار اعزاز المک دوسرے نمبر پر رہے ۔