پشاور میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑافائرنگ میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

12 فروری ، 2024

پشاور (این این آئی)پشاور کے نواحی علاقے میں کرکٹ میچ کیدوران جھگڑے میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے انقلاب خٹکوپل کے قریب پیش آیا، کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے بعد ایک فریق کے افراد دوسرے کے گھر شکایت لیکر پہنچے تو فائرنگ کی گئی۔پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ،واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔