ہنگری کی صدرعوامی احتجاج پر مستعفی

12 فروری ، 2024

بڈاپسٹ(این این آئی )ہنگری کی پہلی خاتون صدر کو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس کے سزا یافتہ مجرم کی معافی درخواست قبول کرنے پر ہونے والے عوامی احتجاج کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری میں واقع ایک چلڈرن ہوم کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کو بچوں کے ساتھ اپنے باسز کی جنسی زیادتی کے کیسز کو چھپانے اور اس مکروہ فعل کو تحفظ فراہم کرنے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔تاہم گزشتہ برس اپریل میں جب پوپ فرانسس نے ہنگری کا دورہ کیا تھا تو اس دوران بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کیس میں سزا یافتہ مجرم کی سزا معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔