حلقہ کے عوام کا پیار قیمتی اثاثہ، ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ، ہمایوں اختر خان

12 فروری ، 2024

کنجوانی(نامہ نگار)ہار اور جیت مقدر کا فیصلہ ہے اسمبلی میں نہ ہونے کے باوجود الیکشن مہم کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرکے حلقہ میں خوشحالی لانے کی بھر پور کوشش کروں گا این اے97کے عوام اور ہمدرد دوستوں کا پذیرائی بخشنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر این اے97ہمایوں اختر خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ کم وقت ہونے کے باوجود حلقہ کی عوام کا پیار میرا قیمتی اثاثہ ہے میں اپنے تمام ووٹروں اور سپورٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا اب آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے اپنی صفوں کو درست کریں گے میری مستقبل کی سیاست اسی حلقے سے ہو گی او ر حلقہ کی تعمیروترقی میں بھر پور کردار ادا کریں گے دوران الیکشن جو غلطیاں ہوئیں انہیں درست کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا جینا مرنا اب حلقہ کی عوام کے ساتھ ہے میرا زیادہ تر وقت حلقہ میں ہی گزرے گا اور عوام کی غمی خوشی میں شریک ہوتا رہوں گا کسانوں کی خوشحالی اور نوجوان طبقہ کو جدید سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے جسے ہر صورت مکمل کروں گا۔