اسلام پورہ، 3بچوں کے بیروزگار باپ کی پھندا لیکر خودکشی

12 فروری ، 2024

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)لاہور کے تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ میں 3بچوں کے بیروزگار باپ نےمعاشی حالات سے تنگ آکر پھندا لیکر خودکشی کرلی۔40 سالہ ناصر عرصہ دراز سے بیروزگار تھا،گزشتہ روز خود کو کمرے میں بند کرکے پنکھے سے پھندا بناکر جھول گیا۔اہلخانہ نے دروازہ توڑ کر لاش کو نیچے اتارا اور پولیس کو اطلاع کی۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کروا دیا۔