600 ہنرمندوں کی پہلی کھیپ روزگار کیلئے بیرون ملک روانہ یہ 90 دن قبل طے پانے والے معاہدوں پر کامیابی سے عملدرآمد کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ جواد سہراب ملک

12 فروری ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) 600 ہنرمندوں کی پہلی کھیپ اتوار کو بیرون ملک روزگار کے لئے پاکستان سے روانہ ہوگئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل، جواد سہراب ملک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ 90 دن قبل طے پانے والے معاہدوں پر کامیابی سے عملدرآمد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نومبر سے غیر ملکی آجروں کے ساتھ بین الاقوامی مصروفیات اور اسٹریٹجک معاہدوں کے ذریعے، اس اقدام نے کامیابی کے ساتھ پاکستانی پیشہ ور افراد کے لئے مختلف شعبوں میں ملازمت کے ہزاروں مواقع فراہم کئے۔ ریکروٹس کی یہ پہلی کھیپ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور کے ہوائی اڈوں سے روانہ ہوئی۔