اسلام آباد (صالح ظافر) ابوظہبی ڈائیلاگ (اے ڈی ڈی) کے ساتویں وزارتی مشاورت سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ ٹکنالوجی مختلف مہارتوں کے تقاضوں کو بدل رہی ہے اور ہمیں مزدوری کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو پورا کرنے میں اختراعی ہونے کی ضرورت ہے۔ مہارتوں کی نقل و حرکت کی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے مہارت کے سیٹ اور مشغولیت کو متنوع بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان ڈائیلاگ کا موجودہ سربراہ ہے اور یہ خلیج اور ایشیا کے 17 رکن ممالک کو ایک ساتھ لاتا ہے جس کا بنیادی مقصد مزدوروں کی نقل و حرکت سے متعلق مشترکہ مفادات کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور پاکستان اے ڈی ڈی میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کی مشاورت متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہوئی جس میں دیگر ممالک کے سفیر بھی موجود تھے۔ فیصل نیاز ترمذی نے اے ڈی ڈی کی ان کوششوں کو سراہا جو سبز ملازمتوں میں خواتین پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور خواتین قابل تجدید توانائی سمیت صنعتوں میں مہارت کے اہم خلا کو پر کر سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیاں اور قدرتی آفات بشمول سیلاب سب سے بڑے چیلنجز ہیں جنہوں نے نقصانات کو کم کرنے اور بہتر طریقے سے دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ متحدہ عرب امارات کی صدارت میں کاپ 28 کے نتائج نے اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا ہے۔
کراچی ’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ‘ کی مثال پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیخا اینڈریو...
اسلام آباد وزارت خارجہ نے خیبر پختونخوا حکومت کے افغانستان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے دو وفود بھیجنے کے...
گوجرخان بڑھتا ہوا دماغ اور ترقی انسان کو تباہی کے قریب لے جا رہی ہے، وسائل تیزی سےکم ہوتے جا رہے ہیں موجودہ...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاکہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے،سپر سیڈرز سےگندم کی بوائی...
اسلام آباد چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشدمحمود لنگڑیال نے اعتراف کیا ہے کہ ہم غلط سائیڈ پر جاچکے ہیں‘...
انصار عباسیاسلام آباد : ورلڈ بینک گروپ کے 9؍ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد تقریباً 20؍ سال بعد...
کراچی جیوکے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تیسری دفعہ سب سے زیادہ...
کراچی امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اپنی پہلی بڑی بین الاقوامی تقریر میں یورپ کے...