عازمین حج کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد آج سے ہو گا

12 فروری ، 2024

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) عازمین حج کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد آج 12 فروری سے ہو گا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطا بق وزیر مذہبی امور انیق احمد حیدرآباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ سے افتتاحی خطاب کرینگے۔ تر جمان کے مطا بق ملک بھر میں دو مراحل میں حج کی تربیت فراہم کی جائیگی۔ عازمین حج کیلئے تربیتی ورکشاپس میں شرکت لازمی ہو گی۔ نئے تربیتی نصاب میں مناسک حج کے ساتھ انتظامی امور پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔